ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کاویری نگرانی کمیٹی ٹریبونل کی آخری ہدایت کی تعمیل کرے گا

کاویری نگرانی کمیٹی ٹریبونل کی آخری ہدایت کی تعمیل کرے گا

Sun, 11 Sep 2016 19:54:50  SO Admin   S.O. News Service

 

نئی دہلی، 11؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )سپریم کورٹ کی ہدایت پر کاویری نگرانی کمیٹی تمل ناڈو اور دیگر ریاستوں کو چھوڑے جانے والے پانی کی مقدار طے کرنے کے دوران کاویری پانی تنازعہ ٹربیونل(سی ڈبلیوڈی ڈی )کی آخری ہدایت پر سختی سے عمل کرے گی۔ایک سینئر افسر نے یہ معلومات دی ہے۔مرکزی آبی وسائل کے سکریٹری ششی شیکھر کی قیادت والی کمیٹی تمل ناڈو اور دیگر ریاستوں کو چھوڑے جانے والے کاویری ندی کے پانی کی مقدار طے کرنے کے لیے کل میٹنگ کرے گی۔سینئر افسر کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب کرناٹک نے کمیٹی کی طرف سے اپنا حکم جاری کرنے سے پہلے کاویری بیسن کی حقیقت کا پتہ لگانے کے لیے مرکز سے ماہرین کی ایک کمیٹی بھیجنے کی درخواست کی ہے۔افسر نے کہاکہ ہم ایک جائزہ ٹیم نہیں بھیج سکتے کیونکہ وہ سپریم کورٹ کے حکم کا حصہ نہیں ہے۔یہ واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کمیٹی کو کاویری پانی تنازعہ ٹربیونل کی زبان پر عمل کرنا ہوگا۔کمیٹی سپریم کورٹ کے احکامات پر مکمل طورپر عمل کرے گی۔5 ؍ستمبر کو اپنے عبوری حکم میں عدالت عظمی نے کرناٹک سے تمل ناڈو کو اگلے 10 دنوں تک روزانہ کاویری کا 15000کیوسک پانی دینے کو کہا تھا، جس کے بعد کرناٹک کے کئی حصوں میں احتجاج شروع ہو گیا۔عدالت نے تمل ناڈو کو بھی ٹریبونل کے فیصلے کے مطابق کاویری ندی کا پانی چھوڑے جانے کے لیے تین دن کے اندر نگرانی کمیٹی سے رابطہ کرنے کو کہا تھا۔نگرانی کمیٹی ٹریبونل کے فیصلے کے نفاذ کے لیے بنائی گئی تھی۔فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کرناٹک حکومت نے 7 ؍ستمبر کو آبی وسائل کی مرکزی وزارت کو خط لکھا تھا کہ اگر سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق چار آبی ذخائر سے پانی جاری کیا گیا تو پینے کے پانی کی ضروریات مشکلوں میں پڑ سکتی ہیں۔کرناٹک کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ کو اس کے عبوری حکم سے پہلے زمینی سطح پر ماہرین کی کمیٹی کی رپورٹ اس کو مہیا کرائی گئی ہوتی تو اس کی ہدایت مختلف ہوتی ۔

Share: